بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گرفتار کریں یا تشدد لیکن پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے: مونس الٰہی

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا  ہے۔

جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ ’مجھے گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں بھیجی گئی ہیں،  میں ان سے کہتا ہوں پیٹرول پہلے ہی مہنگا ہے نہیں لگائیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اسلام آباد سے لاہور کے راستے میں ہوں، مجھ سے جو پوچھنا  ہے پوچھیں، گرفتار کرنا ہے کریں  یا تشدد  کرنا ہے تو کریں لیکن یہ سب کرنے کے بعد بھی پی ٹی آئی کا ساتھ ہم نہیں چھوڑیں گے‘۔

مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے ان لوگوں کی بات نہ ماننے کی سزا دی جارہی ہے، شوگر ملز میں سرمایہ کی ہے جو ڈکلیئر ہے‘۔