نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست بہار میں جانوروں کے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرکے زبردستی شادی کروادی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بہار کے ضلع بیگوسرائے میں پیش آیا جہاں ستیم کمار نامی ڈاکٹر کو اغوا کرکے شادی کروائی گئی۔
متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ اسے نواحی گاؤں کے رہائشی نے اپنے مویشیوں کے علاج کے بہانے بلایا اور مبینہ طور پر اغوا کرکے زبردستی ایک خاتون سے شادی کروادی۔
Bihar | A veterinarian was abducted and forcibly married in Begusarai
"He was called around 12pm to check on a sick animal, after which 3 people kidnapped him. Everyone in the house was worried after which we went to the police.” said a relative of the victim (14.06) pic.twitter.com/OYA1lQWoBi
— ANI (@ANI) June 15, 2022
تاہم ستیم کے والد نے واقعے میں ملوث تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ساتھ والے گاؤں سے وجے سنگھ نامی شخص نے بیٹے کو دوپہر 12 بجے کے قریب فون کیا اور اپنے جانور کی طبیعت ناساز ہونے کا بتایا، بیٹا فوری طور پر گھر سے نکل گیا لیکن راستے میں تین افراد نے اسے اغوا کرلیا۔
ستیم کے والد کے مطابق جب شام تک بیٹے کی خیر خبر نہ آئی تو انہوں نے پولیس میں رپورٹ درج کرانےکا سوچا، بعدازاں جب بیٹا گھر واپس آیا تو معاملے کا علم ہوا البتہ یہ اب تک پتا نہیں چل سکا کہ شادی واقعی زبردستی کروائی گئی یا لڑکا اپنی مرضی سے لڑکی سے شادی کرکے گھر لوٹا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جارہی ہے اور ہر معاملے سے تحقیقات ہوں گی۔









