مکہ مکرمہ :سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں بین الاقوامی کانفرنس، ”اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل“منعقدہوئی جس میں مختلف ممالک کے علماوحکومتی زعمانے شرکت کی ، کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر برائے مذہبی حج چوہدری سالک حسین ،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سابقہ وفاقی وزیر مذہبی امور حج پیر نور الحق قادری اور سابقہ وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے بھی شرکت کی۔اس کانفرنس ک مقصد مل کر اسلامی اخوت اور اعلی اخلاق کی روشنی میں باہمی اتحاد اور تعاون کو مزید مستحکم بناناہے۔