بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سردار تنویر الیاس کی چیئرمین حبیب بینک سلطان علی الانہ سے ملاقات ،پرنس کریم آغا کے انتقال پر اظہارتعزیت

اسلام آباد(ممتاز نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے چیئرمین حبیب بینک پرائیویٹ لمیٹڈ، سربراہ سرینا ہوٹلز، ڈائریکٹر آغا خان فاؤنڈیشن سلطان علی الانہ سے ملاقات کی۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے سلطان علی الانہ سے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی انسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کے ہمراہ ایڈمرل ریٹائرڈ عبد العزیز مرزا ، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین ، سردار عمر تنویر خان بھی موجود تھے ۔