کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی فلم ساز ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم ’آؤٹ سوئنگ ‘ نے عالمی سطح پربڑی کامیابی حاصل کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم نے برطانیہ میں دیسی بلٹز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
یہ خبر فلم ساز نے ٹوئٹ کے زریعے دی جس میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی دستاویزی فلم آؤٹ سوئنگ نے برطانیہ میں بلٹزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ثمرمن اللہ نے بتایا کہ ان کی جگہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے والدین ضیا الدین یوسف زئی اور طور پکئی یوسف زئی نے وصول کیا ہے۔
My film 'Outswing' wins the Best Documentary Award at @DESIblitz International film festival in the UK. Two special people,TorPekai & @ZiauddinY received it on my behalf. Thank you🙏💕 #PukhtunGirls #Cricket #Sports #Pakistan #DESIblitz #FilmFusion #Honor pic.twitter.com/ftcohiEEmd
— Samar MinAllah Khan (@SamarMinallahKh) June 13, 2022
یاد رہے کہ یہ دستاویزی فلم اسلام آباد کے نواح میں واقع پختون آبادی میں نوجوان کوچ سے کرکٹ سیکھنے والی طالبات پر بنائی گئی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی فیچر فلم ’جوائے لینڈ‘ نے بھی بین الاقوامی سطح پر خوب پذیرائی حاصل کی تھی اور اسے دنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول’ کانز ‘میں جیوری ایوارڈ سے نوازہ گیا تھا۔









