بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 550 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار روپے ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 833 ڈالر ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح ملک کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا۔بدھ کے روز فی تولہ سونے کے بھاؤ 550 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 43 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونا 470 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں مسلسل استحکام دیکھا جارہا ہے۔ صرافہ بازاروں میں ایک تولہ چنادی کے بھاؤ 1540 جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 1320 روپے پر مستحکم ہے۔