اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا لیکن وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ استعفے سے معاملات حل ہوتےہیں تو وزارت اعلیٰ چھوڑ دیتا ہوں، عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ہوں اور رہوں گا۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ کا مشکور ہوں، مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا، مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔