بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کاچینی صدر کوسالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا تحفہ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب چینی صدر شی جن پھنگ کی سالگرہ پر کیک اور پھولوں کا گلدستہ اسلام آباد میں چینی سفارت خانے پہنچایا ۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ محترمہ عنبرین جان نے وزیراعظم کی طرف سے کیک اور پھولوں کا گلدستہ چینی سفارت خانے کے حکام کے حوالے کیا۔ چینی حکام نے وزیراعظم کی جانب سے تحائف پر شکریہ ادا کیا اور جوابی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔