اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات وزیراعظم ہاو¿س میں ہوئی۔ملاقات میں قانونی امور پر مشاورت کی گئی، اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاو¿س سے روانہ ہوگئے۔