عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 3050ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
عالمی سطح پر قیمت بڑھنے کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 20ہزار 800روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1543روپے بڑھ کر 2لاکھ 75ہزار 34روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔









