بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آ ئےگا،جمشید دستی

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی،سیکریٹری جنرل انجینئر محمد خان مروت نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کے ایماء پر آ ہے روز پٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا سونامی غریب عوام کی زندگیاں چھیننے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آ ئےگا ،بے جا شاہ خرچیاں بند کر کے بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ،وفاقی و صوبائی بجٹ میں غریب قوم اور چھوٹے سرکاری ملازمین کو آ ٹے میں نمک کے برابر بھی ریلیف نہیں دیا گیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ میں کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ جمشید احمد دستی نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی کوئی لڑائی نہیں ہے بلکہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہے جس کے لئے دن رات کوشاں ہیں اس وقت جہاں دیگر مسائل ہیں وہاں بجلی بحران کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بدحالی کی وجہ سے غریب شہری فاقوں پر مجبور ہیں ،اب ایک اور ظلم یہ ڈھایا گیا ہے کہ پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی 59 روپے فی لیٹر بڑھا دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے زراعت جو کہ پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہے اب مزید مشکلات پیدا ہو ں گی اور کسان مزید بدحال ہوگا اسی طرح کھاد،بیج،مشینری کی قیمتوں میں بھی اضافے کی وجہ سے چھوٹا کاشتکار شدید پریشانی سے دوچار ہے لیکن ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے لیکن عوامی راج پارٹی عوام کے حقوق کے لیے حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔