بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر کے انٹربینک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد ایک بار پھر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئے۔

جمعرات کو ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، ڈالر کے انٹربینک نرخ ایک روپے 50 پیسے اضافے کے بعد 207.95 روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 1.5 روپے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت 209.50 روپے پر بند ہوئی۔