بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈالر کی طرح ملک میں سونے کے دام بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔جمعرات کو ایک امریکی ڈالر 207 روپے 67 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا ہے اسی طرح ملک میں سونے کی بھاؤ بھی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہوکر ایک ہزار 819 ڈالر کی سطح پر دیکھا گیا۔عالمی سطح پر سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 44 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔جمعرات کو 10 گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئے۔سونے کی طرح چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، چاندی کے فی تولہ بھاؤ 20 روپے بڑھ کر ایک ہزار 560 روپے جب کہ 10 گرام چاندی 14 روپے بڑھ کر ایک ہزار 377 روپے 44 پیسے ہوگئے۔