بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں گرم ہوائیں چلنے لگیں

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے۔