اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان سویٹ ہومز کی زیر انتطام بینظیر بھٹو کیڈٹ کالج لاڑکانہ اور سوہاوہ گوجر خان کیڈٹ کالج کے طلباء و طالبات نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سید خورشید وفاقی وزیر آبی وسائل، سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان اور اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، ہماری قوم کو اپنی نوجوان نسل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں، نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتوں کو حصول علم کے لیے بروئے کار لائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوجوان نسل پر قوم کو سنوارنے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ملکی تعمیر و ترقی کے لیے تعلم کا فروغ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ سویٹ ہوم کے زیر کفالت بچوں نے ہمیشہ تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے، اپنی محنت کے بل بوتے پر سویٹ ہومز کے بچوں کا میرٹ پر کیڈٹ کالجز میں داخلہ لینا قابل تحسین ہے، سویٹ ہوم بے سہارا اور یتیم کی بہترین تربیت گاہ ہے،بے سہارا بچوں کی بہترین کفالت پر سربراہ سویت ہوم زمرد خان اور ان کی ٹیم کو سلام پیش کرتا ہوں۔
قوم کو نوجوان نسل سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں،سپیکر قومی اسمبلی








