بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آخری ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا جارحانہ کھیل، 10ویں اوور میں ہدف حاصل کرکے پاکستان کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر پاکستان پر حاوی رہی۔

کیویز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 128 رنز اسکور کیے۔

ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوگئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز کو صفر پر جب کہ محمد حارث کو 11 رنز پر پویلین واپس جانا پڑا۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7,7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا 51 جب کہ صفیان مقیم اور محمد علی صفر ہی بناسکے۔ حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم (جمی نیشم) نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ جیکب ڈفی 2 ، بین سیرز اور ایش سوڈھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ٹیم سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم میں عمیر بن یوسف،عثمان خان،جہانداد خان،سفیان مقیم،محمد علی کی شمولیت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔