اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ یہ مشکل فیصلے عمران خان کی لاپرواہی کی وجہ سے ہیں ،روس سے تیل آبھی جائے تو پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ آج معیشت سے نمٹنے کی ضرورت ہے جو چارسال کی غفلت سے تباہ ہوئی ، کوئی بھی ملک قیمت خریدپر تیل نہیں بیچ سکتا ،عمران خان بتادیں انہوں نے کون سے مشکل فیصلے لئے ،وہ جواب دیں حکومت میں کیا کرتے رہے ہیں ؟ یہ مشکل فیصلے عمران خان کی لاپرواہی کی وجہ سے ہیں یہ فیصلے ان کے تحفے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرائیوٹ سیکٹر کو تیل درآمد کرنے کی مکمل اجازت ہےروس سے تیل آبھی جائے تو پاکستان کے مسائل حل نہیں ہوتے،عمران خان بتادیں پٹرول قیمت خرید سے کم بیچ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پالیسیوں پر آئی ایم ایف نے کہاکہ آپ ذمہ دارملک نہیں ہیں،آئی ایم ایف ہم سے کہہ رہاہے کہ آپ ذمہ داری کاثبوت دیں،عمران وہ کررہے تھے جودنیا کا کوئی ملک نہیں کرسکتا عمران خان کے جو تمام جھوٹ ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہیے ،حکومت میں رہ کر کچھ نہیں کیا اب کہہ رہے سازش ہوگئی۔
مشکل فیصلے عمران خان کی لاپرواہی کی وجہ سے ہیں ،شاہدخاقان عباسی








