facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سبی میں بم دھماکہ،7افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سبی میں جیل روڈ پر بم دھماکہ،7افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے سب میں بم دھماکہ ایک میلے کے دوران ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 7افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاڑ کرنے کی کوشش کی۔ یہ دھماکا ایسے موقع پر ہوا جب بلوچستان میں سالانہ منعقد ہونے والے سبی میلہ میں صدر پاکستان عارف علوی بھی شریک تھے۔