بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

این اے 240 ضمنی انتخاب، ٹی ایل پی امیدوار کو برتری

این اے 240 ضمنی انتخاب میں ٹی ایل پی امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سے آگے نکل گئے۔
این اے 240 ضمنی انتخاب کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب تک 252 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی نتیجہ آگیا ہے۔
غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ٹی ایل پی کے شہزادہ شہباز 8874 ووٹ لے کرپہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ایم کیوایم کے محمد ابوبکر 8699 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
مہاجرقومی موومنٹ کے محمد رفیع الدین 6668 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 3975 ووٹ ملے ہیں۔
مصطفیٰ کمال کی جماعت پی ایس پی کے شبیرقائم خانی نے 3767 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔