facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر سے پی ٹی آئی رہنماوں کی ملاقات ، عدم اعتماد کے خلاف لائحہ تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں فرخ حبیب ، فیصل جاوید ،شہزاد وسیم ودیگر شامل تھے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزراءفواد چوہدری مراد سعید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی سے رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہیں ۔