facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں بھی سیاسی بھونچال، ظہور بلیدی سے صوبائی وزیر کا قلمدان واپس

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی سیاسی بھونچال آگیا ،صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کا قلمدان واپس لے لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کابینہ کے صوبائی وزیر ظہور بلیدی سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ کی وزارت واپس لے لی گئی ہے جس کا صوبائی حکومت کی جانب سے قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ ظہور بلیدی کے کچھ عرصہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے اختلافات چل رہے تھے جبکہ صوبائی وزیر کی گزشتہ روز سردار یار محمد رند سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔