پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 38 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 845 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 873 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
عید سے قبل کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔









