اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی مؤثر ترجمانی میں اہم کردار ادا کیا۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “خواجہ اعجاز سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا قومی خدمات میں حصہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔”
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔”









