facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

عدم اعتماد، چوہدری شجاعت نے مولانا کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کرکے انہیں منانے کی کوشش کی اورعدم اعتماد کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کردی۔ چوہدری شجاعت حسین جو طویل وقت کے بعد وفاقی دارالحکومت پہنچے انہوں نے منگل کے روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پی ڈی ایم اور ق لیگ کے درمیان گلے شکوے دور کرنے کیلئے کی گئی۔ چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمٰن کو منانے کی کوشش کی اور عدم اعتماد کے حوالے سے انہیں اپنے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں  آپ کو منانے اور گلے شکوے دور کرنے آیا ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی بڑی جماعتیں چوہدری برادران سے سخت ناراض ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن لیڈر کی دعوت میں آخری وقت میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔ پی ڈی ایم اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے چوہدری برادران کو پنجاب کی وزارت دینے کی آفرپرنوازشریف کوآمادہ کیا تھا، لیکن چوہدری برادران نے ان کوششوں پر شہباز شریف کی دعوت میں شرکت نہ کرکے پانی پھیر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت کو ان کی پیشکش کے حوالے سے فوری طور پر کوئی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ ان کی پیشکش پر دیگر جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ جب پی پی کا عوامی مارچ لاہور پہنچا تھا تو اس وقت بھی چوہدری برادران نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو ناشتے پر مدعو کیا تھا لیکن پی پی نے پی ڈی ایم کی ناراضگی کے ڈر سے ناشتے کی دعوت قبول نہیں کی تھی۔

تازہ ترین
کوئی شک نہیں کہ کشمیر ایک دن آزاد ہو گا اور کشمیری عوام کی مرضی اور تقدیر کے مطابق پاکستان کا حصہ بنے گا، آرمی چیف
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا،یوسف رضاگیلانی
مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے،ایاز صادق
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: عطاءاللہ تارڑ
کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے
پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام