بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی این ایس اصلت کی پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی معاونت سے کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے پاک بحریہ کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 (CTF-151) کے تعاون سے صومالیہ کے مشرقی ساحل پر بحیرہ عرب میں کاونٹر پائریسی پیٹرولنگ کا انعقاد کیا۔

اس پیٹرول کا مقصد بحری قزاقی، مسلح ڈکیتی اور دیگر غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کو روکنا تھا۔ پی این ایس اصلت کا یہ اقدام خطے میں بحری قزاقی کے خطرے کے پیش نظر پاک بحریہ کے عزم اور اقدامات کی عکاسی کرتا ہے۔

پاک بحریہ کی قیادت میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 اس وقت خلیج عدن اور صومالیہ کے مشرقی ساحل کے قریب بحری قزاقی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ پی این ایس اصلت کا یہ پیٹرول خطے میں سمندری تجارت کے آزادانہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نیوی کے مسلسل عزم اور کمٹمنٹ کا غماز ہے۔

یہ اقدام عالمی سمندری سیکیورٹی کو مستحکم کرنے اور عالمی تجارت کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کی اہم کوششوں کی نمائندگی کرتا ہے۔