بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان: نماز جمعہ کے دوران مسجد ميں دھماکہ،12افراد جاں بحق

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے قندوز میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 23 سے زائد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق قندوز کے شہر امام صاحب میں دھماکہ نماز جمعہ کے دوران ہوا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی طور پردھماکے میں 12 افراد شہید اور 23 سے زائد زخمی ہوئے ۔
قندوز پولیس سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکا مسجد میں نصب بارودی سرنگ کی وجہ سے نماز جمعہ کے دوران دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب ہوا۔
قندوز پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔