بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی،وزیراعظم کی قوم کومبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئےاس اہم کامیابی پر قوم کو مبارک باد ی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں، آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں،وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ ‘بنیادی سیل، اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے،انشاءاللہ ایسی مزید خوش خبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔انہوں نے کہاکہ وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔