بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منیب بٹ کا ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ردّعمل

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ردّعمل دیا ہے۔

اداکار نے پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر اپنا ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگ احتجاج کرنے کے بجائے اپنے ٹینک بھرنے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کوئی بھی اس کمزور 13 پارٹیوں کی مخلوط حکومت پر بھروسہ اور سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

منیب بٹ نے کہا کہ خدا کے لیے پاکستان کو بچائیں اور عام انتخابات کا اعلان کریں۔

یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سے پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔