بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

   پاکستانی فضائی حدودکی بندش پربھارتی بین الاقوامی پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر

نئی دہلی(ممتازرپورٹ)پاکستان کی طرف سے اپنی فضائی حدودکی بندش کے بعد بھارت کی بین الاقوامی پروازوں کاشیڈول بری طرح متاثر، متبادل روٹس کے پیش نظرمسافروں کونئے سرے سے بکنگ یاری فنڈزکاآپشن دےدیاگیا،متعددممالک کےلئے پروازیں تاخیرکاشکارہونے کاخدشہ ۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق باکستانی فضائی حدودبندہونے کے بعد ایئرانڈیا،انڈیگو اور سپائس جیٹ سمیت بھارتی ایئرلائنز نے اعلان کیاکہ شمالی امریکہ،برطانیہ،یورپ اورمشرق وسطیٰ سے آنے اورجانے والی پروازیں متبادل روٹ اختیارکریں گی۔انڈیاکی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگونے ٹریول ایڈوائزری میں مسافروں سے کہاکہ پروازوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاننے کےلئے ویب سائٹ دیکھتے رہیں، مسافروں سے کہاگیاکہ وہ نئے سرے سے بکنگ یاری فنڈزکے آپشن بھی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے استعمال کریں۔ایڈائزر ی میں پروازوں کی آمدورفت میں تاخیرکابھی عندیہ دیاگیاہے۔