گوجر خان: چیئرمین اوورسیز کمیونٹی سید شجر عباس نے کہا ہے کہ سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ، کرکٹ کا سامان بھی مفت مہیا کیا جائے گا۔۔چیئرمین سکلز کرکٹ اکیڈمی راجہ ہارون حفیظ کی طرف سے گوجر خان میں اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔۔اس اکیڈمی سے گوجر خان کے نوجوانوں کو جدید کرکٹ سیکھنے کو ملے گی۔۔اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں نوجوانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کریگی۔۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکلز کرکٹ اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔اوورسیز پاکستانیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے جو افسوس ناک ہے۔امیگریشن کے حوالے سے پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کو آگاہ کیا۔۔۔اوور سیز پاکستانی جب اپنے ملک واپس آتے ہیں تو راستے میں گھر جاتے ہوئے لوٹ مار کر لی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔۔۔اوورسیز کمیونٹی کی زمین جائیدادوں پر قبضے کر لئے جاتے ہیں۔۔۔ان مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے۔۔۔حکومت کو چاہیے اوور سیز کمیونٹی کے ان مسائل پر خصوصی توجہ دے۔۔
سکلز کرکٹ اکیڈمی کے ذریعے نوجوانوں کو مفت کرکٹ سکھائی جائے گی ،سید شجر عباس








