بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اندھے قتل کی واردات کاڈراپ سین ،بھائی ہی بھائی کاقاتل نکلا،ملزم گرفتار

اسلام آبادر ( نیوز ڈیسک )تھانہ کوہسار پولیس نے اندھے قتل کی واردات کاقلیل وقت میںسراغ لگالیا،مقتول قاسم جاوید کابھائی ہی اس کاقاتل نکلا،

تفصیلات کےمطابق تھانہ کوہسار پولیس نے اندھے قتل کی واردات کاسراغ لگاکرمقتول قاسم جاوید کے بھائی عثمان جاوید کوگرفتارکرلیا،

ملزم نے وقوعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی،پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جدید خطوط پر تفتیش کی اور قتل کے وقوعہ کو ٹریس کیا، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیاگیا۔