facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رحیم یار خان، احساس پروگرام کے عملے سے 24 لاکھ چھن گئے

رحیم یار خان(نیوز ڈیسک )رحیم یار خان میں ڈاکو احساس پروگرام کے عملے سے 24 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق اقبال آباد میں احساس پروگرام کا عملہ بینک سے رقم نکلوا کر مختلف منی فرنچائززکو فراہم کرنے جا رہا تھا اس دوران دو موٹر سائیکل سوارمسلح ملزمان احساس عملے سے 24لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔

مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تاہم عملہ محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب کیا جارہا ہے، ایک باغ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔