راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نیب میں آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک اور درخواست دائر کردی گئی، سیمل وحید کا کہنا ہے کہ راجہ بشارت نے فرنٹ مین کے ذریعے اربوں کے اثاثے بنائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کیخلاف نیب کو آمدن سے زائد اثاثوں پر ایک اور درخواست موصول ہوگئی، سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل وحید نے نیب راولپنڈی میں 8 جون کو شواہد کے ساتھ ایک درخواست دائر کی ہے۔ راجہ بشارت کیخلاف نیب میں درخواستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، سماء درخواستوں کی کاپیاں حاصل کرلی۔
سیمل وحید نے راجہ بشارت پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان کی کروڑوں روپے کی جائیدادیں ہیں، راجہ بشارت نے فرنٹ مین کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے۔
درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ راجہ بشارت منی ٹریل اور اثاثوں میں واضح فرق ہے، تمام شواہد نیب کو دے دیئے ہیں۔
راجہ بشارت کیخلاف نیب میں ایک اور درخواست دائر








