facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بزدار کو نہیں ہٹایا تو عدم اعتماد میں سارے آپشنز کھلے ہیں: رہنما ترین گروپ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین گروپ کے رہنما سلمان نعیم نے کہا ہےکہ اگرعثمان بزدار کو نہیں ہٹایا گیا تو تحریک عدم اعتماد میں ترین گروپ کے سارے آپشنز کھلے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم نے کہا کہ پرویز خٹک کے ذریعے وزیراعظم کو پیغام پہنچا دیا کہ مائنس عثمان بزدار کے بعد ہی اب آگے بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگرعثمان بزدار کو نہیں ہٹایا گیا تو تحریک عدم اعتماد میں ترین گروپ کے سارے آپشنز کھلے ہیں۔

ترین گروپ کے رہنما  کا کہنا تھا کہ  پرویزالہٰی میں ایسی کیا خاص بات ہے کہ 40  نشست والوں کو چھوڑ کر انہیں وزیراعلیٰ بنایا جائے ، ایسا نہیں چلے گا۔

خیال رہے کہ سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور پنجاب میں گورننس پر سوال اٹھائے تھے۔

جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا مطالبہ  کیا  ہے جب کہ عثمان بزدار علیم خان کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔