وزیرِاعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح طلب کرلیا ہے۔
بھارت نے پاکستان پر 5 جگہوں پر میزائل داغ دیے، پاکستان کی جوابی کارروائی جاری
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھارتی بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے اور صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنےکا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کے تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔









