بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘اب بس اور نہیں، پاکستان کو سانس لینے دو’

لاہور(نیوز ڈیسک)موجودہ سیا سی صورتحال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور میزبان ثمینہ پیرزادہ نے بالآخر اپنا فیصلہ سنا دیا۔

نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ذاتی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلی دفعہ سازش کو سازش کہا گیا کب سے پاکستان بھگت رہا ہے سازش ہوتی ہے تو مداخلت کی جرات ہوتی ہے‘۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’اب اور نہیں۔ پاکستان کو سانس لینے دو یہی ہمارا گھر ہے اور ہمارے بزرگ یہیں دفن ہیں ، بہت تکلیفیں اٹھائیں ہیں ہمارے لوگوں نے ،اب بس‘۔

 

اس سے قبل بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہاکہ توڑ دو بھیک کا کٹورا کپتان کو واپس لاوُ پھر دیکھو ہم کیا کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پیسے کے بغیر کیسے چلے گا کاروبار؟؟؟؟ ظالمو!!!!صاف شفاف انتخابات واحد حل۔ کوئی دھاندلی نہیں۔

 

ایک اور ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے  سابق وزیر اعظم عمران خان کو امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہاکہ  اگر آج عمران خان واپس آجاتا ہے تو مجھے یقین ہے پورے پاکستان سے اور پوری دنیا سے پاکستانی اتنا روپیہ جمع کریں گے کہ پاکستان کو ہر مشکل سے نکال سکیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اتنا بھروسے ہے ہمیں کپتان کی ایمانداری پر۔

 

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اکثر ثمینہ پیرزادہ سیاسی اور معاشی حالات پر تبصرہ کرتے نظر آتی ہیں۔