بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ہماری پہچان، عازمین ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اقوام عالم کے سامنے اپنے پرچم اور وقار کو سر بلند رکھیں،ساجد منظور اسدی

مکہ مکرمہ (خواجہ بابر)ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے تمام عازمین سے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان ہے ۔ حج 2022 کے موقع پر عازمین ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے اقوام عالم کے سامنے اپنے پرچم اور وقار کو سر بلند رکھیں ۔ اتوار کو  خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان حج مشن حج آپریشن 2022 کو زیادہ ذمہ داری کے ساتھ دیکھ رہا ہے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ہم نے ماضی کے مقابلے میں رہائش کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا ہے ۔

ہم چاہتے ہیں کہ حاجی بھی ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔پاکستان حج مشن ، معاونین اور وزارت مذہبی امور تندہی اور جوش و جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر عازمین ہماری طرف سے فراہم کردہ سہولیات سے مطمئن ہیں کیونکہ تمام کھانے تازہ تیار کرکے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حاجیوں کی فیڈ بیک پر ہم سسٹم میں بتدریج بہتریا رہے ہیں ۔

مکہ مکرمہ میں حاجیوں کے کھانے میں سالن کے ساتھ چاول بھی شامل کر لئے گئے ہیں آئندہ سال مدینہ میں بھی لاگو کیا جائے گا ۔ ہم نے مکہ مکرمہ میں حرم کے بالکل قریب اس مرتبہ 2900 اور 1800 افراد کی رہائش کے لئے دو فائیو سٹار ہوٹلوں سمیت 34 ہزار سرکاری سکیم کے حاجیوں کے لئے 11 عمارتیں حاصل کی ہیں ۔ مکہ حج آپریشن کو 4 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد یہ پہلا حج ہے اس سال ہم نے سعودی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بہتر کیا ہے ۔ سعودی ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں

مگر سعودی اداروں کی ڈیمانڈ ہے کہ سعودی حج تعلیمات لر زیادہ سے زیادہ عمل کیا جائے تاکہ حاجی خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ، سندھ پنجاب ، خیبر پختون خوا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حاجی سب وی آئی پیز ہیں اور ہم سب کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں ۔

ڈائریکٹرحج ساجد اسدی حج کےلیے آنے والے ایک بچے کوپیارکررہےہیں۔