بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ای سی سی نے وزارت پٹرولیم تیل کی کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری واپس کر دی

تیل کمپنیوں کے منافع اور ڈیجیٹلائزیشن کاسٹ میں اضافے کا معاملہ پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کمپنیوں کا منافع بڑھانے سے متعلق وزارت پٹرولیم کی جانب سے بھیجی گئی سمری واپس کردی ۔ وزارت اور اوگرا کو ڈیٹا کی دوبارہ جانچ پڑتال کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے اوگرا کی سفارش پر تیل کمپنیوں کا منافع بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔ ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں نے ڈیجیٹائزیشن کو مارجن اور کاسٹ ریکوری سے مشروط کر رکھا ہے۔ ایف بی آر کو تیل کمپنیوں کی ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے اسٹاک مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آئل کمپنیزنے ڈیجیٹائزیشن کاسٹ کیلئے منافع بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر ایک روپیہ تیرہ پیسے اور ڈیزل پر ایک روپیہ چالیس پیسے فی لیٹر اضافے کے تجویز ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سیل ٹیکس استثنٰی سے رواں سال چونتیس ارب روپےکا نقصان ہوا۔ سیلز ٹیکس استثنٰی سے پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر ایک روپیہ ستاسی پیسے نقصان اٹھانا پڑا۔