بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکومتی پیش کش قبول کرلی

 

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی جانب سے بھارتی جارحیت کو اجاگر اور پاکستان کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے کی پیش کش کو قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی قیادت میں سابق وزرائے خارجہ کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ کمیٹی دنیا بھر کے دورے کر کے بھارتی جارحیت، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف اور تحفظات سے عالمی برادری کو آگاہ کرے گا۔