بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 90 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے بڑھ کر 281 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز امریکی کرنسی281 روپے 77 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 روپے 85 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔