کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے سعید غنی اور مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ مقتول صحافی اطہر متین کے گھر آمد پر ان کے ورثاء سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ نےمقتول اطہر متین کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور یقین دلایا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ، ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔