اسلام آباد(نیوزڈیسک )تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے رہنما علیم خان لندن روانہ ہو گئے
ہیں ۔نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق علیم خان لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی ۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل جہانگیر ترین کے گھر پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کی بیٹھک ہوئی
تھی جس کی قیادت جہانگیر ترین نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی تھی۔ اس بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ترین گروپ کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی ، عون چوہدری جہانگیر ترین سے ملنے لندن جائیں گے ۔ تاکہ کہ آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے