اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوپہر کے وقت ایسا طوفان آیا کہ دن کے اُجالے میں رات کا گمان ہونے لگا۔ آسمان پر گھنے بادل چھا گئے، سورج نظروں سے اوجھل ہو گیا، اور شہر میں گھپ اندھیرا چھا گیا۔ گرجتی بجلیوں اور زور دار بارش نے ماحول کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
طوفان کے ساتھ چلنے والی تیز آندھی اور اس کے بعد ہونے والی ژالہ باری نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔
موسمیاتی طوفان نے جہاں نظام زندگی کو متاثر کیا، وہیں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی بھی واقع ہوئی، جس پر شہریوں نے جزوی طور پر سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
اسلام آباد میں طوفانی بارش ⛈️⛈️⛈️⛈️
Premonsoon #rains officially started in #Pakistan.#Islamabad pic.twitter.com/U5bmoPjqLr— Ronny (@FreePalesten) May 24, 2025









