بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان جیسے ممالک دہشتگردی کو سیاحت سمجھتے ہیں، یہ دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے ،نریندرمودی

بھوج:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان پردہشت گردی کاروایتی الزام دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان جیسے ممالک دہشت گردی کو سیاحت سمجھتے ہیں، یہ دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔
ایک ریلی سے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نے آپریشن سندورکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ انسانیت کوبچانے اور دہشت گردی کے خاتمے کامشن ہے،بھارت سیاست پریقین رکھتاہے جو لوگوں کوایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔
دنیامیں دہشت گردی کے ذمہ دار نریندرمودی نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ دہشت گردی کے خلاف بھارتی کی پالیسی زیروٹالیرنس ہے،آپریشن سندورنے ہماری پالیسی کو واضح کردیا۔
جوبھی ہمارا خون بہائے گااسی طرح کاجواب ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے 15روزتک انتظارکیاکہ شایدپاکستان دہشت گردی کے خلاف کوئی اقدامات کرے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دہشت گردی ان کی روزی روٹی ہےجب انہوں نے کچھ نہیں کیاتوپھرہم نے اپنی مسلح افواج کو فری ہینڈ دے دیا۔
اس موقع پر انہوں نےپاکستانی عوام خصوصاًنوجوانوں کو یہ بھاشن بھی دیاکہ وہ آگے آئیں اورملک کو دہشت گردی سے نجات دلوائیں ۔
شکست خوردہ نریندر مودی نے یہ بڑھک بھی لگائی کہ اگر سکون سے جینا ہے تو روٹی کھاؤ، ورنہ گولی کھاؤ۔انہوںنے عوام کومطمئن کرنے کی کوشش کے تحت کہاکہ جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ ہمارا جواب اتناسخت تھاکہ پاکستان کے ایئر بیس آج تک آئی سی یو میں ہیں۔حقائق سے پردہ پوشی کرتے ہوئے نریندرمودی نے کہاکہ یہ ہماری افواج کی جرأت اور بہادری ہی تھی کہ پاکستان نے سفید جھنڈا لہرادیا۔انہوں نے دعویٰ کہاکہ ہم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہمارا ہدف تمہارا دہشت گردی کا ڈھانچہ تھا، تمہیں صرف خاموش رہنا تھا۔ اب جب تم سے غلطی ہو گئی ہے، تو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔