لاہور(ویب ڈیسک)حکومت اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی بناء پر جان بچانے والی10 ادویات نایاب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کا علاج معالجہ متاثر ہو رہا ہے، فارما انڈسٹری نے 17 فیصد سیلز ٹیکس کے باعث خام مال کی درآمد بند کر دی ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 17فیصد سیلز ٹیکس کاخا تمہ نہ ہوا تو خدشہ ہے کہ مستقبل قریب میں 50فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو جائیں گی۔