لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) واجبات نہ ملنے پر ریلوے کے بزرگ ریٹائرڈ ملازم نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بزرگ ریٹائرڈ ملازم کو 6 ماہ سے جی پی فنڈ نہیں ملا تھا ، بالائی منزل سے چھلانگ لگانے کے باعث ریٹائرڈ بزرگ ملزم کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں ، اسے شدید زخمی حالت میں سروس ہسپتال منتقل کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فنڈز کی قلت کے باعث ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم ایک سال سے خوار ہو رہے ہیں جبکہ کیس پاس کرنے کیلئے ریلوے افسران کی جانب سے مختلف حیلے بہانے کئے جا رہے تھے ، خود کشی کی کوشش کرنے والا آج بھی اپنے کیس کے سلسلے میں دفتر آیا تھا، حکام کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو گیا۔








