سرینگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی قابض فورسزنے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسزنے کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کوبراہ راست فائرنگ کرکے شہید کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کپواڑہ میں بھی بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں ایک نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فورسزنے گزشتہ روز سے بارہ مولا اورکپواڑکا محاصرہ کرکے آبادی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند ہے۔ تعلیمی ادارے، کاروبار اوردکانیں بھی زبردستی بند کرا دی گئی ہیں۔
بھارتی فورسز گزشتہ دو دن میں دس کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔









