پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے سندھو پر حملہ کیا، ہم نے سندھو کو بچانا ہے، اقوام متحدہ میں پیغام پہنچائیں گے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن نہیں ہوسکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے نیو یارک پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے اپنا پیغام بھی شیئر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نیو یارک پہنچ گیا ہوں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا، اقوام متحدہ میں پیغام پہنچائیں گے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک امن نہیں ہوسکتا، بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے سندھو پر حملہ کیا ہے، ہم نے اپنے سندھو کو بچانا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا ہے پاکستان تو خود دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں لیکن اگر ہمسایہ اگر دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرے گا تو امن نہیں ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان امن کا پیغام دیتا ہے، ہم عزت و برابری کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔
بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے سندھو پر حملہ کیا، بلاول بھٹو
