پنجاب حکومت نے 15 دن کے لیے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گرد 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
لاہور ایئرپورٹس اورپاک فضائیہ کی ایئربیسزکومحفوظ بنانےکیلئے 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے،پابندی کے تحت پنجاب میں ہوائی اڈوں اورایئربیسزکےاطراف15کلومیٹرتک کبوتربازی،آتشبازی،ڈرون،لیزرلائٹ کےاستعمال اورآلائشیں پھینکنے پرپابندی ہوگی۔
صوبے بھرمیں پابندیوں کا اطلاق 5جون سے20 جون تک ہوگا،فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا ہے،مذکورہ سرگرمیاں فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹ اور فلائٹ سیفٹی کیلئے شدید خطرہ ہیں،احکامات صوبہ بھر میں قائم ایئرپورٹس کی حدود میں نافذ العمل ہوں گے۔