اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے ممتاز میڈیا گروپ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں سی ای او احسن طارق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیر اطلاعات نے ایڈیٹر ڈیلی ممتاز، طارق محمود سمیر سے ان کے برادر نسبتی محمد اسلم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات نے ممتاز میڈیا گروپ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔
عطاء تارڑ نے عملے سے ملاقات کی اور میڈیا گروپ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں میڈیا سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ممتاز میڈیا گروپ سمیت دیگر قومی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا ممتاز میڈیا گروپ کے دفتر کا دورہ
